کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے بلوچ کالونی پل پر پولیس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی کے واقعہ سے متعلق کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی ، ملزمان میں غالب، نوید،عمران اور نادر شامل ہیں ، پک اپ ڈرائیور کو بھی لوٹ مار کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، پک اپ میں موجود مزدور نے پولیس اہلکاروں کو عدالت کے روبرو شناخت کرلیا۔