• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نے سیا سی دباؤ پر دیئے گئے ہائرسکیل کے 56چارج منسوخ کر دیئے

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ نے مختلف ڈائریکٹو ریٹس میں ملازمین کو لائن آف پروموشن میں نہ ہونے کے باجود سیا سی دباؤ پرہائر اسکیل کے دیئے گئے غیر قانو نی لک آفٹر چارج ‘ کرنٹچارج اور ایکٹنگ چارج منسوخ کردیئے۔ واٹر سپلائی پروڈکشن ڈویژن ون میں 21اور پروڈکشن ڈویژن ٹو میں 16غیر قانو نی چارج ختم کئے گئے۔دونوں ڈویژن میں میسن کو فور مین ‘ فٹر کو سپر وائزر اور فور مین‘ بیلدار کو ڈرائیور ‘ پمپ آپریٹر کو ڈرائیور اور الیکٹریکل سپر وائزر ‘ ٹیوب ویل آپریٹر کو سپر وائزر او ر انکوائری کلرک کے عہدوں کے چارج دیئے گئے تھے۔میو نسپل ایڈ منسٹریشن ڈ ائریکٹوریٹ میں 19چارج ختم کئے گئے۔ڈی ایم اے میں ڈر ائیور کو سپر وائزر ‘ مالی کو ایل ڈی سی ‘ٹیوب ویل آپر یٹر کو با زار سپروائزر ‘سید پور ولیج سپر وائزر ‘سکیور ٹی گارڈ کو ایل ڈی سی ‘نائب قاصد کو ڈ رائیوراور ہیلپر کو سپر وائزر کا چارج دیا گیا تھا۔