کراچی(اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں قائم عدالت میں اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر میں کروڑوں کی ڈکیتی کے مقدمے میں مدعی مقدمہ نے ملزمان کو شناخت کرلیا،تین ملزموں کی شناخت پریڈ کی کاروائی مکمل ہوگئی۔ملزموں میں کامران، سہیل اور اظہار شامل ہیں،مدعی مقدمہ تاجر شاکر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت چھ ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔