• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معین خان کو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ، شین واٹسن کوئٹہ کے لئے کھیل بھی چکے ہیں۔ وہ پی ایس ایل سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے 2020 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا وہ آئی پی ایل میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ پی ایس ایل میں آٹھ سال بعد گلیڈی ایٹرز نے ہیڈ کوچ تبدیل کیا ہے۔