• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (جنگ نیوز) دنیا کے معروف جریدے ٹائم میگزین نے عالمی چیمپئن لیونل میسی کو سال کا بہترین ایتھلیٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے قطر میں گذشتہ دسمبر میں ارجنٹائن کو ورلڈکپ فٹبال جیتنے میں مدد کی بلکہ ریکارڈ آٹھویں دنیا کے بہترین فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ خیال رہے کہ میسی امریکی فٹبال لیگ کیلئے انٹرمیامی کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔