کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کے آپریشن کے بعد بدھ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہبلیٹیشن ( بحالی ) کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔وہ جمعرات سے بیٹنگ شروع کریں گے۔ فی الوقت وہ جم میں ہلکی ایکسرسائز اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں۔