• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی اور شہید بے نظیر بھٹو خواتین یونیورسٹی میں فروغ کرکٹ کا معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے شہید بے نظیر بھٹو خواتین یونیورسٹی پشاور کے ساتھ لیز کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت شہید بے نظیر بھٹو خواتین یونیورسٹی پشاور اپنا کرکٹ گراؤنڈ پی سی بی کو لیز پر دے گا جہاں وہ خواتین کی کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک جدید کرکٹ اکیڈمی کی بنیاد رکھے گا۔