• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ پاسپورٹ، لیمینشن پیپر کی بڑی کھیپ موصول، اجرا میں تاخیر برقرار

کراچی( ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا دعویٰ ہے کہ آج رات (بدھ ) لیمینشن پیپر کی ایک بڑی کھیپ موصول ہو جائے گی جسکے بعد نارمل پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو مزید تیز بنایا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے پاسپورٹ کے حصول کے لئیے درخواست دینے والے شہریوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔ 

ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس کی جانب سے بدھ کو جاری کئیے گئے اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں جمع شدہ پاسپورٹ کی تمام درخواستیں تین کاروباری دنوں،ارجنٹ پاسپورٹ کیٹیگری میں جمع شدہ تمام درخواستیں پانچ کاروباری دنوں جبکہ نارمل پاسپورٹ ایک ماہ کے اندر پرنٹ کئیے جا رہے ہیں تاہم حقیقت اس سے بہت مختلف ہے۔

نارمل پاسپورٹ کے لئیے درخواستیں دینے والے شہریوں کو ڈیڑھ سے دو ماہ میں بمشکل پاسپورٹ مل رہا ہے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ بھی شہریوں کو بارہ سے پندرہ روز میں مل رہے ہیں۔

پاسپورٹ حکام کا دعویٰ ہے کہ لیمینشن پیپر کی بڑی تعداد میں دستیابی سے نارمل پاسپورٹ کا اجراء 21 کاروباری دنوں میں ممکن ہو سکے گا۔

محکمے کا دعویٰ ہے کہ پاسپورٹ پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے بے بنیاد خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید