• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپورناتھن شاہ: لیاقت علی جتوئی کا جی ڈی اے میں شامل ہونے کا فیصلہ

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) جی ڈی اے نے پی ٹی آئی کی دوسری وکٹ بھی گرادی ،پی ٹی آئی کے مرکزر رہنما لیاقت علی جتوئی کی جانب سے جی ڈی اے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہےاس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کوگاؤں بیٹو جتوئی کے مقام پر لیاقت علی جتوئی کی رہائشگاہ پر خیرپور ناتھن شاہ،میہڑ،جوھی اور دادو کے ساتھیوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیاجبکہ اجلاس میں غور کرنےکے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر دادو میں 9دسمبر کو منعقد ہونے والے جےڈی اے کے جلسہ میں اعلیٰ قیادت کے سامنے لیاقت علی جتوئی کی جانب سے شامل ہونے کا با قاعدہ اعلان متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید