• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ آئندہ حکومت کون کریگا، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ہم ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، 8 فروری 2024ءکو عام انتخابات ہوں گے، یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ آئندہ حکومت کون کرے گاہمیں جس حالت میں ملک ملا ہے اس سے بہتر حالت میں اگلی حکومت کو منتقل کر کے جائیں گے ، آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ اس ملک کو اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، بنیادی فیصلہ سازی نگران حکومتوں کا کام نہیں، یہ منتخب حکومت اور منتخب پارلیمان کا کام ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن ملتان سنٹر کی 24 گھنٹے علاقائی نشریات کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرکاری ٹی وی ملتان غیر جانبدار رہتے ہوئے اس خطے کی سیاسی جماعتوں سمیت مختلف لوگوں کی آراء کو پیش کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید