• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل ڈائریکٹر ایڈمن کی تعیناتی کے باعث واسا کے انتظامی امور شدید متاثر

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا میں نااہل ڈائریکٹر ایڈمن کی تعیناتی کے باعث واسا کے انتظامی امور شدید متاثر‘ ایم ڈی اے کا ریٹائرڈ ملازم ایڈمن برانچ کے امور چلانے لگا‘ بتایا گیا ہے کہ واسا ملتان میں ایک نا اہل انجینئر کو بطور ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کیا گیا ‘سابق ڈی جی ایم ڈی اے نے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے بیٹے کی واسا میں تعیناتی کے لئے اعلی ٰ افسران کو مجبور کیا،جب کہ واسا میں نئے تعینات ہونے والےڈائریکٹر ایڈمن انتظامی امور چلانے میں ناکام ثابت ہوئے جس کی وجہ سے ایم ڈی اے کا ریٹائرڈ ملازم ایڈمن برانچ کے امور چلارہا ہے اور اپنی مرضی کے تبادلے و تعیناتیاں کروا کر مبینہ طور پر مال پانی اکٹھا کرنے میں مصروف ہے‘ بتایا گیا ہے کہ نئی تعیناتی کے بعد واسا کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہوئے ہیں، متعدد ملازمین اور افسران کے درمیان تلخیاں بڑھ گئی ہیں، جس کی وجہ سے متعدد بار لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوچکے ہیں‘ واسا ملازمین نے کمشنر ملتان ‘ڈی جی ایم ڈی اے اور ایم ڈی واساسے ایڈمن برانچ میں بیٹھے نااہل افسر کا تبادلہ کرنے اور میرٹ پر قابل افسرکی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید