• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5سرکاری ملازمین دیانتدار ترین قرار،’’انٹیگریٹی آئیکون‘‘ایوارڈ زسے نواز اگیا

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )ملک کے 5سرکاری ملازمین کو دیانتدار ترین قراردیتے ہوئے ’’انٹیگریٹی آئیکون‘‘ایوارڈ زسے نوازایا گیا۔ اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان کے زیر اہتمام بدھ کومنعقدہ تقریب میں امریکی سفارتخانے کی لوری اینٹو لائن اور ڈنمارک کے سفارت خانے کے ڈپٹی مشن ہیڈ مسٹر پیٹر ایمل نیلسن کے ذریعے یہ ایوارڈ ز تقسیم کئے گئے ۔ ’’انٹیگریٹی آئیکون‘‘ایوارڈ ز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر ثانیہ حمیدپاشا، اسسٹنٹ کمشنز صدر زون اسلام آباد، ڈاکٹر شوکت حیات، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر مرج ایریاز ایجوکیشن فاونڈیشن، جمیل بلوچ ، ڈپٹی کمشنر، پشین بلوچستان، جاوید سونہارو جسکانی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل لاڑکانہ رینج، سندھ اور مدثر ریاض ملک ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب شامل ہیں ۔ تقریب سے علی عمران، چیئرمین اکاونٹیبلٹی لیب ،محمد راشد مفضول ذکاء ڈنمارک کے سفارت خانے کے ڈپٹی مشن ہیڈ مسٹر پیٹر ایمل نیلسن نے خطاب کیا،
اسلام آباد سے مزید