• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی قانون 2017 کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ،سیاسی رہنما، سول سوسائٹی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف ہرقسم کے امتیازی سلوک ، تشدد کو ختم اورخواتین کو سیاسی جماعتوں میں اہم فیصلہ سازی کے عہدوں پر لایا جائے ۔ یہ بات سابق رکن صوبائی اسمبلی عارفہ صدیق، ضیاء بلوچ، شاہدہ علیزئی، علی احمد لانگو، بہرام لہڑی، جمیلہ بلوچ، ثناء درانی، عبدالحئی ایڈووکیٹ، وطن یار خلجی ، فا طمہ مینگل،گل خا ن نصیر نے منگل کو غیرسرکاری تنظیم ہارڈ بلوچستان کے زیراہتمام این ای ڈی کے تعاون سے کوئٹہ پریس کلب میں سیمینار سے خطاب میں کہی ۔مقررین نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی قانون 2017 کے نفاذ کو یقینی بنائیں جس میں سیاسی جماعتوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ وہ اپنی ٹکٹوں کا 5 فیصد خواتین امیدواروں کو دیں گی تاکہ سیاسی فیصلہ اور قانون سازی میں خواتین کی نمائندگی کو فروغ دیا جاسکے ، اس طرح وہ خواتین کے شناختی کارڈ اور ووٹنگ کے اندراج کو بڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے بھی متحرک ہوں گی اور سیاسی جماعتوں کے توسط سے فیصلہ اور قانون سازی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرکے بہتر قانون سازی کو ممکن بناسکیں گی۔
کوئٹہ سے مزید