کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل قمر دین کے صدر قطب افغان، مسعود الرحمان کی گرفتاری اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج کے خلاف اے این پی تحصیل قمر دین کاریز کی اپیل پر منگل کو قمرالدین بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی، جس کے باعث بازار میں تمام دکانیں بند رہیں۔ پارٹی تحصیل قمر رہنماؤں نے قطب افغان اور مسعود الرحمان کی فوری رہائی اور بے بنیاد مقدمات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔