• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عرشی شاپنگ مال آتشزدگی کا مقد مہ سرکار کی مدعیت میں جوہر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ، ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطا بق تفتیشی ٹیم ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کے زیرِ نگرانی آتشزدگی کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے ٹیکنیکل ٹیم نے بلڈنگ کے معائنے کے بعد ڈی سی کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں عمارت کے فرسٹ سے فورتھ فلور کو کلئیر قرار دے کر مکینوں کو اپنے فلیٹ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔