• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں پاسپورٹس برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے 3انسانی اسمگلروں انتظار حسین، محبوب علی اور محمد کامران کو کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پاسپورٹس برآمد کرلئے ،حکام کے مطابق ملزمان سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کر رہے تھے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے متعدد شہریوں سے سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر ممالک بھجوانے کے نام پر پاسپورٹ وصول کئے،ملزمان لائسنس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔