ماسکو (اے ایف پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو سراہا، دونوں صدور نے اسرائیل اور حماس جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سےروس نے ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو گہرا کرنے کی کوشش کی ہے،جیساکہ دونوں ممالک پر مغرب کی طرف سے پابندیاں عائد ہیں۔