• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو نےٹرانسفرہونے والے تمام لائن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے منسوخ کردئیے

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے دوسرے سرکلز میں ٹرانسفرہونے والے تمام لائن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے منسوخ کردئیے۔ ڈائریکٹر ایڈمن میپکو وجاہت بُچہ نے اکتوبر 2023ء میں ٹرانسفرہونے والے لائن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اکتوبر میں لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ۔Iاور لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ۔IIکے تبادلے دوسرے آپریشن سرکلز میں کئے گئے تھے۔چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکوانجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی منظوری سے لائن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے منسوخ کئے گئے۔پاکستان واپڈا ہائیڈروورکرز یونین کے ریجنل عہدیداروں نے تبادلوں کے احکامات واپس لینے پر میپکو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
ملتان سے مزید