• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ضروری ہے،مقررین

پشاور( جنگ نیوز) عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) اور دوستی کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیاہے۔ سیمینار میں رضا کاروں کی خدمات کا اعتراف اور اہمیت کو اُجاگر کرنے کے علاوہ اُن کی بے لوث خدمات کو خراج ِتحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام سے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی لعل محمد طورو، چئیر مین خیبر سوسائٹی آف امریکہ تاج اکبر،عبد الولی خان یونیورسٹی کے کاظم، سہیل عالم،وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کی صدر عقیلہ سنبل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد آیاز،عابد علی،جمال اصغر اور دیگر نے خطاب کی،سیمینار میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حالیہ دور میں انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا بہت ضروری ہے، ۔ مقررین نے کہا کہ پہلی بار اقوام متحدہ کی جانب سے 1985 یہ دن منانے کا اعلان کیا گیا،رضاکار ہمارے معاشرے کا وہ اثاثہ ہیں جو بلامعاوضہ بغیر کسی لالچ اور طمع کے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔
پشاور سے مزید