ملتان (سٹاف رپورٹر) ن لیگ کے رہنما سابق ایم پی اے جاوید اخترانصاری نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت کی ریڑ کی ہڈی ہے ،ہمیشہ تاجروں کے مسائل کی آوازایوان بالا میں بلند کی آئندہ بھی منتخب ہو کر ایوان بالا میں تاجروں کے مسائل کی آواز بنوں گا، پاکستان کو میاں نواز شریف ہی بحران سے نکال سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان کے جنرل سیکرٹری ونائب صدر کریانہ ریٹیل ایسوسی ایشن ملتان شیخ محمد یونس قریشی کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار صوبائی حلقہ 216ندیم قریشی، میاں آفاق انصاری ، جاوید اختر خان، ملک صفدر نواز، شیخ محمد اسلم نے بھی خطاب کیا ۔