ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان کی ہدایت پر بہاولنگر میں اینٹی انکروچمنٹ و ریکوری پروگرام کے تحت ریلوے لیز شدہ پلاٹ ، کوارٹر سے ریلوے کے نادہندگان کے خلاف ریکوری آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ریلوے کے ناجائز قابضین سے جرمانہ کی مد میں ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے ، کرایہ سٹاکنگ پلاٹ سے 30ہزار اور کرایہ لیز دکانوں سے 28ہزار روپے وصول کیا گیا ۔