• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ میٹرنٹی ہوم کو غفلت برتنے پر جرمانہ

پشاور (نیوزرپورٹر) پشاور کی مقامی عدالت نے علاج میں غفلت اور غیر پیشہ ورانہ رویہ اپنانے پر پشاور کے ایک نجی میٹرنٹی ہسپتال کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا ۔ عدالت میں دائر اپیل کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل اعزاز احمد ایڈووکیٹ نے عدالت کو کہا کہ اُنکے موکل کی بیوی کی علاج کے دوران ہسپتال انتظامیہ نے غیر پیشہ ورانہ رویہ اپنائے رکھا کلثوم میٹرنٹی ھوم عملے کی جانب سے غفلت کا ارتکاب کیا گیا جبکہ زچگی کے بعد مبارکباد کے نام پر پیسوں کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔ اُنکے موکل نے ہیلتھ کیئر کمیشن میں شکایت کی تھی لیکن کمیشن نے بھی صحیح انکوائری نہیں کیے اور فیصلہ مذکورہ ہسپتال کے حق میں دیا ۔ لہذا عدالت ہیلتھ کیئر کمیشن کے فیصلے کالعدم قرار دیں اور ہسپتال کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔ عدالت نے اپیل پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ جاری کرکے نجی ہسپتال کو پچاس ہزار جرمانہ کردیا اور قرار دیا کہ ہسپتال کو ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015 کے تحت جرمانہ کیا گیا ہے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن ہسپتال سے جرمانہ وصول کرکے شکایت کنندہ کو حوالہ کریں ۔
پشاور سے مزید