پشاور( کرائم رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپار ٹمنٹ پشاور نے بھتہ خور میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا ۔سی ٹی ڈی نے اطلاع پر کوہاٹ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے مریم نامی خاتون کو گرفتار کرلیا سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم اپنے والد اور بھتہ خور نیٹ ورک کے ساتھ کرتی تھی وہ بھتہ خوری کے لئے تاجروں کو کال بھی کرتی تھی ۔ سی ٹی ڈی نے ملزمہ سے مزید تفتیش شروع کردی ہے ٗملزمہ افغانستان کے نمبروں سے بھی تاجروں کوکال کرتی تھی ۔