• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ کا چا رسا لہ بچے کوبازیا ب کرا کرڈی پی او کوخود پیش ہو نےکاحکم

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے صوابی کالو خان میں چار سالہ بچے کی ریکوری سے متعلق درخواست مختصر فیصلہ جاری کردیا ہے تحریری فیصلے میں عدالت نے ڈی پی او صوابی اور ایس ایچ او تھانہ کالوخان کو بچہ بازیاب کرانے اور عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت پر ایس ایچ او تھانہ کالو خان خود پیش ہونے اور بچے کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ۔ تحریری فیصلہ میں عدالت نے قرار دیا کہ والد بچے کو باہر ملک لے جانے کی کوشش کررہا ہے لہذا ایف آئی اے حکام بچے کو بیرونی ملک لے جانے کی اجازت نہ دے ۔ مختصرفیصلے کی کاپی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ارسال کی گئی ۔ دوران سماعت عدالت میں اپیل کنندہ کے وکیل نے بتایا کہ چارسالہ بچے آدم اقبال کو ماں سے بزور چھینا گیا ہے متاثرہ خاتون نے صوابی کے مقامی عدالت میں بچے کی بازیابی کے لیے درخواست دی تھی جو خارج ہوئی جس کے بعد درخواست گزار نے ہائیکورٹ میں ریکوری کے لیے اپیل دائر کی لہذا استدعا ہے کہ بچے کو والد سے بازیاب کروایا جائے ۔عدالت نے ریکوری کے لیے دائر اپیل پر مختصر فیصلہ جاری کردیا مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی
پشاور سے مزید