پشاور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری کھیل وامور نوجوانان خیبر پختونخوا مطیع اللہ نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں مختلف مقامات کاتفصیلی دورہ کیا ڈی جی سپورٹس عبدالناصر خان نے انہیں کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کام، کھلاڑیوں کیلئے موجود سہولیات، انفراسٹرکچر اور دیگر امور پر بریفنگ دی،۔ اس موقع ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی،ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ،ڈائریکٹر آپریشن عزیز اللہ،ڈائریکٹر سلیم رضاء،ڈائریکٹر حیات سپورٹس کمپلیکس نعمت اللہ اور ایڈمنسٹریٹر جعفرشاہ بھی موجود تھے۔سیکرٹری کھیل نے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہیں انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرناذمہ مہ داری ہے، صوبہ معاشی مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے دوسرے شعبوں کی طرح شعبہ کھیل بھی متاثر ہوا ہے لیکن امید ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔صوبے میں کھیلوں کو دوبارہ پروان چڑھانے کے لئے تمام تر وسائل بروائے کار لائے جائیں گے۔