• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جوائنٹ وینچرز کی شکل میں چینی صنعت کی منتقلی کا خواہاں

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان جے ویز کی شکل میں چینی صنعت کی منتقلی کا خواہاں، وزیر تجارت کاروبار سے کاروبار کی سطح پر ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بیجنگ سے تعاون طلب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف ٹیکسٹائل صنعتکار چینی صنعت کو کاروبار سے کاروبار (بی ٹی بی) میں جوائنٹ وینچرز کی شکل میں پاکستان میں منتقل کرنے کا مطالبہ اس دلیل کے ساتھ کریں گے کہ ملک میں مزدوری کی قیمت چین کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ وزارت تجارت کے عہدیدار نے کہا کہ پاک چین ایف ٹی اے2 ،جو کہ یکم جنوری 2022 سے نافذ العمل ہے، کے بعد پاکستان ٹیکسٹائل کے 6-7 ٹاپ بزنس ٹائیکونز چینی مارکیٹ میں اثر و رسوخ پیدا کرنے کیلئے پہلی بار چینی ہم منصبوں کے ساتھ بی ٹی بی میٹنگز کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 23.5 ارب ڈالرز ہے جس میں پاکستان سے برآمدات 2.6 ارب ڈالرز ہیں اور چین کے حق میں 21 ارب ڈالرز کا بڑا جھکاؤ ہے۔دورے کے دوران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز، جو ملک کے معروف برآمد کنندگان کے وفود کی قیادت کر رہے ہیں، اپنے چینی ہم منصبوں اور حکام سے بھی تعاون طلب کریں گے کہ پاکستان چین کو اپنی برآمدات کیسے بڑھائے۔
اہم خبریں سے مزید