• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر میں ریلوے کی 10 ایکڑ زرعی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے اسٹیشن قائم پور بہاولنگر میں 80 لاکھ روپے مالیت کی 10 ایکڑ زرعی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی ، ریلوے اسٹیشن قصبہ گجرات کے درمیان غازی گھاٹ پر 3 ایکڑ 2 کنال زرعی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرواکر باالترتیب آکاش مشتاق،محمد سلطان،اور محمد فاروق لیزر محکمہ ریلوے کے حوالے کی گئی جس کی مالیت 39 لاکھ روپے اور ریلوے اسٹیشن داد فتیانہ یارڈ میں دوران آپریشن 2 کنال رہائشی اراضی واگزار کروائی گئی ، سٹیشن دنیاپور،قطب پور کے درمیان ریلوے زمین پر مکان تعمیر کرنے والے شخص عبدالرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا  جب کہ لودھراں ، آدم واہن کے درمیان ریلوے زمین پر ناجائز قبضہ کر کے فصل کاشت کے خلاف سلیمان ارشاد اور غلام عباس کے خلاف ذوالفقار علی اے آئی او ڈبلیو ریلوے لودھراں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔
ملتان سے مزید