• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لٹل اسٹارز کا بڑا کام، پاکستان انڈر 19 نے ایشیا کپ میں بھارت کو نیچا دکھا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لٹلاسٹارزاذان اویس کی ناقابل شکست سنچری اور کپتان سعد بیگ کی پراعتماد بیٹنگ اور محمد ذیشان کی چار وکٹوں کی بدولت پاکستان انڈر19 نے اے سی سی ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹ سے مات دیکر نیچا دکھا دیا۔ دونوں کی125رنز کی شراکت نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلوادی۔ پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کو افغانستان سےکھیلے گی۔ اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں گرین کیپس نے ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ کیا۔ ناکام ٹیم نے 9 وکٹ پر 259 رنز بنائے۔ پاکستان نے 47 اوورز میں مطلوبہ اسکور صرف دو وکٹ پر پورا کرلیا۔ محمد یوسف کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی بیٹرز نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئےبھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔ پاکستان کے شامل حسین 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شاہ زیب خان اور اذان اویس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 110 رنز کا اضافہ کیا۔ شاہ زیب خان تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اذان اویس نے دس چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔کپتان سعد بیگ نے ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 68 رنز اسکور کیے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی اننگز میں آدرش سنگھ نے 62، کپتان اودے سہارن نے 60 ، سچن دھاس نے 58 رنز بنائے ۔ پاکستان کے محمد ذیشان نے 46 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ عبید شاہ اور عامر حسن نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اسپورٹس سے مزید