کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنے والد کی علالت کے باعث آسٹریلیا جانے سے معذرت کر لی ہے ، انہوں نے بورڈ کو اس متعلق آگاہ کردیا ہے۔انہیں اتوار کو روانہ ہونا تھا جبکہ اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم نے ویزہ ملنے کے بعد پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم کے والد کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹر سہیل سلیم ان کی تیمار داری کی وجہ سے آسٹریلیا نہیں جا رہے۔ پی سی بی متبادل ڈاکٹر بھیجنے کے لیے معاملات دیکھ رہا ہے اور اس حوالے سے مقامی طور پر بھی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرنے کا آپشن موجود ہے۔ ڈاکٹر سہیل سلیم ویزا مسائل کے سبب پاکستان اسکواڈ کے ہمراہ روانہ نہیں ہوسکے تھے۔