لاہور،شیخوپورہ(نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بلاول کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتے، بلاول کو انکے والد سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیوں لیں۔جب زرداری بلاول کو سنجیدہ لینگے تب جواب دینگے۔جاوید لطیف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کا بیڑا غرق کر دیا، شفاف الیکشن ہوں تو بلاول کو آسانی سے سندھ میں حکومت نہیں ملے گی،عابد شیر علی نے کہا بانی پی ٹی آئی نےاہلیہ کیساتھ مل کر ڈاکاڈالا،لیکن کوئی جے آئی نہیں بنی۔ جاوید لطیف نے کہا ن لیگ آج بھی میثاق جمہوریت پر عمل کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے 15 سالہ اقتدار کے دوران سندھ کا بیڑا غرق کر دیا، الیکشن لڑنا ہے تو کارکردگی کی بنیاد پر لڑے۔جاوید لطیف کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، مسلم لیگ ن کو ابھی تک لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ن لیگ کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو سندھ میں ڈھیل دی گئی ،پہلے کہتے تھے شہباز انکل سب سے بہتر ہیں اب تنقید کر رہے ہیں ،شفاف الیکشن ہوں تو بلاول بھٹو کو آسانی سے سندھ میں حکومت نہیں ملے گی ،یہ نواز شریف سے بات شروع کرتے ہیں اور نواز شریف پر ختم کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات پر نواز شریف پر بھونڈا الزام لگایا، جیل میں دیسی مرغے کھا کر پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، وہ اپنے ہی نرغے میں آگئے ہیں،ہ ایک بار پھر ملک کو انتشار کی طرف گھسیٹ رہا ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، حساس تنصیبات پر حملے کرنے والی جماعت لیول پلیئنگ فیلڈ کا حق نہیں رکھتی، حساس تنصیبات پر حملے کرنے والی جماعت سیاسی نہیں دہشت گرد ہے، مسلم لیگ ن کو ابھی تک لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ جاوید لطیف نے کہا کہ جو بھی الیکشن میں تاخیر کا ابہام پیدا کر رہا ہے وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں، پنجاب بھر میں کسی جماعت سے اتحاد ہے نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، عوام نواز شریف کو پاکستان کی آخری امید سمجھ رہے ہیں، نواز شریف کو انصاف بہت سست روی سے مل رہا ہے۔