• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید ڈرون کی نقاب کشائی

تہران (اے ایف پی) ایران نے اپنے ہتھیاروں میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس جنگی ڈرونز کو شامل کرکے اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت دی ہے، سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا ہے کہ ملک کے تمام سرحدی علاقوں میں فضائی دفاع کے لیے فضائی میزائلوں کو شامل کیا گیا ہے، 1,000 کلومیٹر (620م)میل تک کی آپریشنل رینج کے حامل ڈرونز کی اتوار کی صبح منعقدہ ایک ٹیلی ویژن تقریب کے دوران نمائش کی گئی۔دشمنوں کو اب اپنی حکمت عملیوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی" کیونکہ ایرانی افواج "زیادہ طاقتور ہو گئی ہیں"، IRNA نے ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف جنرل عبدالرحیم موسوی کے حوالے سے کہا۔ کرار انٹرسیپٹر ڈرون، جس کا پہلا ورژن 2010میں منظر عام پر آیا تھا، آٹھ کلومیٹر (پانچ میل) تک مار کرنے والے مجیدتھرمل میزائل سے لیس ہے "مکمل طور پر ایران میں بنایا گیا"،ہے موسوی نے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والی فوجی مشقوں کے دوران اس کے آپریشنل ٹیسٹ ایران کے فوجی ہتھیاروں کی ترقی نے بہت سے ممالک میں تشویش پیدا کر دی ہے، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل، جو اسلامی جمہوریہ کے حلیف دشمن ہیں۔

اہم خبریں سے مزید