پشاور(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8فروری یوم نجات ہو گا عوام دشمن پارٹیاں منہ کے بل گریں گی، خاندانی سیاست ملک و قوم کے لئے کینسر سے زیادہ خطرناک ہے،ملک میں جن دو خاندانوں کی اجارداری ہے ، انھوں نے کرپشن عام کیا، مہنگائی اور بے روز گاری کی ذمہ داربھی یہی دوجماعتیں ہیں،دو خاندانوں نے سات دفعہ حکومت کی لیکن ملک ترقی کی بجائے کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا یہ حکمران طبقہ خود اربوں ڈالر کا مالک مگرملک پر اربوں ڈالرز کا قرضہ ہے، آئندہ حکومت لاڈلوں اورسپرلاڈلوں کی بنیادپرنہیں بنے گی بلکہ صرف عوام کے ووٹوں پربنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔