• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف دانشور احمد سلیم انتقال کرگئے

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف دانشور احمد سلیم انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق احمد سلیم جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ احمدسلیم 1945ء میں منڈی بہاؤ الدین کے گاؤں میانہ گونڈل میں پیدا ہوئے۔احمد سلیم کا اصل نام محمد سلیم خواجہ ہے۔95 سے زیادہ کتابوں اور 25تحقیقی مقالوں کے مصنف ہیں۔ ان کا شمار ترقی پسند ادبی تحریک کے انتہائی فعال کارکنوں میں ہوتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید