• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان مہم کا آغاز 20 جنوری سے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے جنوبی افریقا میں ہونے والے انڈر  19ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان 20 جنوری کو افغانستان، 24 جنوری کو نیپال اور 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ کریگا ۔ ورلڈ کپ 19 جنوری سے شروع ہو گا۔ فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا ، مجموعی طور پر 41 میچ پانچ وینیوز پر ہوں گے۔ وارم اپ میچز 13 سے 17 جنوری تک ہوں گے۔ گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش آئر لینڈ اور امریکا، گروپ بی میں انگلینڈ ،جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ ،گروپ سی میں آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں افغانستان، پاکستان، نیوزی لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید