• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور اہلیہ کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار‘ بشریٰ بی بی طلب

اسلام آباد (صبا ح نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیدیا اور فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔دوران سماعت عدالت نے مزید کہا کہ قانون واضح ہے اسے ہم تبدیل نہیں کر سکتے، ججمنٹ کی تب ضرورت ہوتی ہے جب قانون واضح نہ ہو۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے سول جج کی عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی، درخواست گزار خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل مکمل کر لیے۔ درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے شادی سے پہلے تعلقات پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہاں دو افراد آئے ہیں جنہوں نے آنکھوں سے دیکھا اورایک وہ جسے بتایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ قانون دیکھیں، قانون کیا کہتا ہے، وکیل رضوان عباسی نے جواب میں کہا کہ اس کیس میں 203سی لاگو ہوتی ہے۔جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ شکایت کنندہ کے ساتھ 2 گواہ ضروری ہیں، میرے نزدیک یہ ضروری ہے کہ یہ شرائط پوری ہوں، اگرآپ کو دلائل کیلئے وقت چاہیے تو میں وقت دے دیتا ہوں۔ وکیل نے استدعا کی کہ میرے دلائل سن لیں میں تیار ہوں، میں نے سپریم کورٹ جانا ہے اس لیے ابھی سن لیں، جج نے جواب میں کہا کہ آپ مشورہ کر لیں پھر دلائل دے دیں۔

اہم خبریں سے مزید