راولپنڈی(این این آئی)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں۔ نیب ٹیم نے بشریٰ بی بی کو آج صبح 10 بجے طلب کیا تھا لیکن وہ تاخیر سے پہنچیں۔ بشریٰ بی بی نیب طلبی پر تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئی تھیں جسکے بعد وہ واپس روانہ ہوئیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ گھنٹوں تاخیر سے نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچی تھیں۔واضح رہے کہ توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پر نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔نیب نوٹس میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے تحائف ملے، آپ کو غیر ملکی معززین نے تحائف لاکھوں مالیت کے دیئے۔