کراچی (ٹی وی رپورٹ) خاور مانیکا کے چھوٹے بھائی احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ بشریٰ بغیر نقاب و بغیر نکاح عمران سے ملا کرتی تھیں،خاور مانیکا کی وائف عملیات کرتی تھیں وہ اس کے زیر اثر تھے، آج خانصاحب اثر میں ہیں، خاور مانیکا کی وائف بشریٰ بی بی مانیکا فیملی کی ممبر نہیں تھیں،وہ کنویں کا وٹو فیملی تھی جہاں سے وہ خاتون آئی تھی ،خاور مانیکا اپنے فیصلے خود کرتے ہیں ا نکی ہمارے ساتھ کوئی شیئرنگ نہیں ہوتی،کوئی نقاب نہیں ہوتا تھا اس کے بغیر ملاقات ہوتی تھی، عمران خان ٹی وی پر کہہ رہے تھے کہ میں نے ان کی شکل اس دن دیکھی جس دن میرا نکاح ہوا اتنا بڑا جھوٹ تو شاید کوئی بھی نہیں بولتا ہوگا، دوسرے بھائی فاروق مانیکا نے کہا کہ ہمارا کوئی ان سے اتنا تعلق نہیں ہے،خان صاحب تو کہتے تھے وہ سیاست میں ہیں ہی نہیں یہی کہتے تھے نہ کہ میری بیوی کا سیاست سے تعلق ہی نہیں ہے اب نکل آیا نہ تعلق وہ کہتے تھے کہ عدت میں نہیں کیا نکاح وہ بھی نکل آیا ۔ احمد رضا مانیکا نے کہا کہ بہت دنوں سے میرے ذہن میں ایک چیز ڈسٹرب کرتی تھی خاص طو رپر میں دو اینکرز کا جس طرح سے مانیکا فیملی پر بات کرتے ہیں ان کو یہ پتہ نہیں ہے کہ مانیکا فیملی ہے کیا نہ ان کو اس کا بیک گراؤنڈ پتہ ہے نہ ان کو اس کی ہسٹری پتہ ہے ا نہوں نے صرف خاور مانیکا کو لے کر ان کے حالات کو لے کر ان کو مانیکا فیملی بنادیا خاور مانیکا کی وائف جو بشریٰ بی بی تھی وہ مانیکا فیملی کی ممبر نہیں تھیں۔ وہ کنویں کا وٹو فیملی تھی جہاں سے وہ خاتون آئی تھی بات یہ ہے کہ خاور مانیکا صاحب کے جو بھی معاملات چل رہے ہیں وہ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں ا نکی ہمارے ساتھ کوئی شیئرنگ نہیں ہوتی کسی بات کی ان کی فیملی اپنی ہے وہ سارے فیصلے خود کرتے ہیں وہ آج جو کررہے ہیں وہ اپنی وجہ سے کررہے ہیں۔ دیکھیں اس دن بھی میں سن رہا تھا یہ عمران خان ٹی وی پر کہہ رہے تھے کہ میں نے ان کی شکل اس دن دیکھی جس دن میرا نکاح ہوا اتنا بڑا جھوٹ تو شاید کوئی بھی نہیں بولتا ہوگا یہ تو اس سے بہت پہلے کے ان کے وہ ان کو اپنا پیر سمجھتے رہے کہ جی میری پیر ہے ان کی کئی حاضریوں پر ہمارے گھر پر آتے رہے اوپر بیٹھتے رہے ان کے پاس اور ان سے نکاح والی تو بات نہیں کی ان کو ملتے رہے ان کو پیر سمجھتے رہے کئی حاضریاں دیتے رہے ان کے پاس آکر کوئی نقاب نہیں ہوتا تھا اس کے بغیر ملاقات ہوتی تھی، اچھا میں تھوڑی مانیکا فیملی کے متعلق جس طرح جو لوگوں پر امپریشن گیا ہے نہ دیکھیں مانیکا فیملی ہمارے تین بڑے تھے جن کے نام خان بہادر میاں نور احمد خان، میاں خدا یار خان، میاں یونس احمد خان یہ تین مانیکا فیملی کے تین بڑے بزرگ ان تینوں کی آل اولاد میں سے دیکھیں خان بہادر صاحب کو میرے والد میاں غلام محمد مانیکا نے Represent کیا ان کی آپ تاریخ دیکھیں سیاست کی بے لوث خدمت ساری جتنی خدمت ان کی آئی ہے میاں عطا محمد مانیکا دوسرے خاندان میں سے تھی ان کی سیاست دیکھیں صاف ستھری سیاست کی ۔بشریٰ مانیکا نہیں ان کو آپ کہا کریں بشریٰ وٹو کنویں کا وٹو ان کی اپنی فیملی ہے وہ تو جب خاور مانیکا کی وائف بنی تھیں مانیکا آپ کہہ دیں گے اب تو وہ نیازی صاحب کے گھر پر ہیں،دیکھیں بعد میں کیا ہوتا ہے یہ تو پتہ نہیں چلتا ہے ناں شادی بیاہ تو ہر کوئی اپنی مرضی سے کرتا ہے آگے حالات کس طرف جائیں۔