• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔کے پی میں 36، پنجاب میں 41، سندھ میں 30، بلوچستان میں 36 ڈی آر اوز تعینات کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے ریٹرنگ افسران کا تقرر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران کی ذمہ داریاں تقویض کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا شیڈول بھی جاری کر دیا جس کے مطابق ریٹرننگ افسران کو 3 روزہ ٹریننگ دی جائے گی، الیکشن کمیشن 13 دسمبر سے 15 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کو تربیت دے گا۔ الیکشن کمیشن کے حکام ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دیں گے، ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل سطح پر انتخابی تربیت دی جائے گی، انتخابی ٹریننگ کا مواد ڈویژنل دفاتر میں پہلے ہی بھجوایا جا چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید