• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کے اعتراضات، سندھ کے الیکشن کمشنر کو تبدیل کر دیا گیا

کراچی (جمشید بخاری) سیاسی جماعتوں کے شدید اعتراضات اور صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان پر عدم اعتماد کا نوٹس لیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے پیر کو سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر کو تبدیل کر دیا اورالیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ سندھ میں صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کر دیا ہے اعجاز چوہان پر پی پی پی کے سوا تقریبا تمام سیاسی جماعتوں نے اعترضات کئے تھے اور انہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا ،اعجاز انور چوہان الیکشن کمشنر سندھ کا تبادلہ بلوچستان کر دیا گیا جسکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اعجاز چوہان کو مبینہ طور پر بعض سینئر افسران کو بائی پاس کر کے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ لگایا گیا تھا تاہم انکے تبادلے کے بعد سیاسی جماعتوں کے تحفظات اب بھی برقرار ہے اور انکا کہنا ہے کہ اعجاز چوہان کا بلوچستان میں تبادلہ سندھ کی ایک بڑی جماعت کو بلوچستان میں عام انتخاب میں اکثریت دلوانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید