اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)چین کی 100بلین ڈالر مالیتی فوڈ کمپنی کیساتھ اعجاز گوہر کے مذاکرات،پھلوں‘ سبزیوں کی فوڈ پروسیسنگ کے بعد برآمد سے پاکستان کو کئی گنا زرمبادلہ ملے گا ، پاکستانی بزنس وفد نے پیر 11دسمبر کو عوامی جمہوریہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کی سب سے بڑی ریاست کی ملکیتی فوڈ پروسیسنگ ہولڈنگ کمپنی (COFCO) کے صدر کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان فوڈ پروسیسنگ کے سیکٹر میں وسیع تر تعاون و اشتراک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چائنا اسٹیٹ اون فوڈ پروسیسنگ ہولڈنگ کمپنی (سی او ایف سی او) ایک سو بلین ڈالر ادا شدہ سرمایہ کی چین کی سب سے بڑی ایگریکلچر کمپنی ہے۔ سی او ایف سی او کے صدر نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور اُنکے وفد کے اراکین کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔