• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کا خواب چکنا چور،کوارٹر فائنل میں شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپین نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کاکوارٹر فائنل جیت کرپاکستان کا وکٹری اسٹینڈ کا خواب ختم کردیا۔ ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں کوارٹر فائنل میںاسپین نے 4-2 سے فتح حاصل کی۔ پہلے ہاف 12ویں منٹ میں کپتان عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول سے پاکستان کو برتری دلادی۔ دوسرے ہاف میں پانسہ پلٹ گیا۔37 ویں منٹ اسپین کے پال،38ویں منٹ میں ایلیکس اور 41ویں منٹ میں پابلو نے گول بناکر اسکور 3-1 کردیا ۔ 43ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر کے ذریعے گول کیا۔ جبکہ 45 ویں منٹ میں اسپین کے پال نے اپنا دوسرا گول اسکور کیا اوراسپین کو 2-4سے برتری دلاکر سیمی فائنل میں رسائی دلادی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید ارشد منج نے میچ دیکھا۔ دیگر کوارٹر فائنل میں جرمنی نے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن ، بھارت نے نیدر لینڈ ، فرانس نے آسٹریلیا کو زیرکیا۔

اسپورٹس سے مزید