اسلام آباد (صباح نیوز)پارلیمانی کمیٹی برائے ججزتقرری نے جسٹس عقیل عباسی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقررکرنے کی منظوری دیدی۔ عہدے کیلئے جسٹس عقیل عباسی کا نام جوڈیشل کمیشن سے موصول ہوا تھا پارلیمانی کمیٹی نے نامزدگی کی منظوری دیتے ہوئے سفارشات ایوان صدر بھیج دی جبکہ چیئرمین کمیٹی نے ججزتقرری میں پارلیمینٹ کی بالادستی میں رکاؤٹ کی بھی نشاندہی کردی، عدالتی فیصلہ سے پارلیمانی کمیٹی برائے ججزکے آزادی ومختاری سے کام میں قدغن لگی ہو ئی ہے ۔ منگل کو پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا ان کیمرا اجلاس چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور سیکرٹری سینیٹ نے شرکت کی ۔سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کے لئے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر غور کیا گیا جسٹس عقیل عباسی کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔