پشاور(خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے لڑکوں کے ہینڈ بال کے ٹرائلز شروع ہوگئے۔ ہائیرایجوکیشن نے کمیشن نے ہینڈ بال ٹرائلز کی نگرانی کی ذمہ داری پشاور یونیورسٹی کوسونپ دی ہے۔پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس و آرگنائزر و کوآرڈی نیٹر اور صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر بحرکرم کی نگرانی میں ٹرائلزلئے جارہے ہیں جس کے لئے پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی میں انٹرنیشنل کوچ عاصم رشید‘انٹرنیشنل کھلاڑی نوید الرحمان اور ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ شامل ہیں،پشاور کے بعد مردان16، 17،،‘سوات کے 20 اور 21، ہزارہ کے ٹرائلز24 اور 25 اور بنوں کے ٹرائلز 28 اور 29 دسمبر کو ہوں گے۔