• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ADCR ایشو: وزیراعلیٰ پنجاب کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات

لاہور(آصف محمود بٹ ) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی سے ملاقات کرکے انہیں سول جج کے بیلف کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لاہور عدنان رشید کی گرفتاری اور ناروا سلوک پر بیوروکریسی کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔ فیڈرل،صوبائی سول سروس تنظیم اختلافات بھلا کر متحد،چیف سیکرٹری سے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا، معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا صوبائی سول سروس (پروونشل مینجمنٹ سروس ، پی ایم ایس) اور فیڈرل سول سروس ( پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس) نے بھی آپس کے بعض اختلافات بھلا کر اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید