اسلام آباد (این این آئی)سابق آئی جی اختر شاہ کی سربراہی میں فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیٹی نے پولیس لائنز ہید کوارٹر کا دورہ کیا جہاں کمیشن نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی ، کمیٹی کو پولیس آپریشن، نفری اور لاجسٹکس بارے بریفنگ دی گئی ۔ کمیٹی نے فیض آباد دھرنے کے بارے میں پولیس ریکارڈ حاصل کیا جبکہ سیف سٹی ریکارڈ کی تمام فوٹیجز لی گئیں۔ دھرنے کے دوران دوسرے صوبوں سے آنے والی نفری کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔