اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مجھے آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی بریت میں وکیل لگایا تھا.
کیس میں معاونت کیلئے بالکل تیار تھا لیکن مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، بلاول اور شیری رحمان کو خطوط لکھنے کے باوجود بھی سب نے نظر انداز کیا ۔
سپریم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے بارے میں ہم شرمندہ ہیں کہ کچھ کر نہیں پا رہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے بارے میں نکلنا ہوگا، ہم یہ ظلم زیادہ دیر نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بجے لوگوں کو لاہور ہائی کورٹ بار کے باہر پہنچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور کشمیر کے بارے میں ہمیں کچھ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ذوالفقار علی بھٹو کیس بلاول بھٹو اور شیری رحمان سے رابطہ کیا۔