راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ریجن کے 12ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اگلے سال مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرہوجائیں گے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے 82ڈی ایس پیز2024میں ریٹائرہوجائیں گے ان میں راولپنڈی ریجن کے بارہ ڈی ایس پی بھی شامل ہیں ۔ اگلے برس ملازمت سے سبکدوش ہونے والے افسروں میں ڈی ایس پی ٹریفک وی وی آئی پی راولپنڈی نثار احمد خان 2جنوری ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم چکوال محمدیاسین یکم جنوری ،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال ڈی ایس پی محمد جوادانور 21 فروری ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن 2ملک محمد افسر 29فروری ،ڈی ایس پی آرآئی بی راولپنڈی ریجن خالد محمود3مارچ ،ڈی ایس پی لیگل ون جہلم غلام عباس شاہ 6مارچ ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزجہلم عقیل عباس 14جنوری ،ڈی ایس پی نیوٹاؤن ملک اللہ یار31ستمبر ،ڈی ایس پی مہرآبادسٹی ٹریفک پولیس مسرت عباس 12ستمبر ،ڈی ایس پی ون بٹالین ٹو پی سی راولپنڈی مجید اختر5اکتوبر ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جہلم مسعود مظہر 27نومبر اورڈی ایس پی سکیورٹی راولپنڈی طاہرسکندر 19دسمبر2024کو اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوں گے ۔