• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 30 روپے میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 21 نانبائی گرفتار

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے 30 روپے میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 21 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور کمال احمد نے پشاور کے مختلف علاقوں میں عوامی شکایات پر نانبائی کی دکانوں پر روٹی کے نرخوں بارے آگاہی حاصل کی جبکہ ڈیجیٹل سکیل کے ذریعے روٹی کا وزن بھی چیک کیا۔ حکومتی احکامات کے باوجود بیس روپے کے بجائے تیس روپے فی روٹی بیچنے اور کم وزن پر 21 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ حکومت و متعلقہ اداروں کی جانب سے 120 گرام روٹی کا نرخ بیس روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ نانبائی شہریوں سے تیس روپے وصول کر رہے تھے۔
پشاور سے مزید