کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خالق دینا ہال کے کمروں میں لوہے کے حفاظتی دروازے لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ہٹانے کی ہدایت کردی ، انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے تاریخی ورثے کو آنے والی نسلوں کے لئے برقرار رکھتی ہیں، کراچی کی تاریخی عمارتوں کو ان کی اصل حالت میں رکھنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، تاریخی عمارتوں کے ڈیزائن، اسٹرکچر اور ایلیویشن میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی جو عمارتیں کے ایم سی کی ملکیت ہیں ان کی حفاظت اور تزئین و آرائش کا انتظام کررہے ہیں۔