اسلام آباد(جنگ نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی‘وزارت خزانہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 14 روپےفی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
آج سے پٹرول کی نئی قیمت267روپے34پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت276 روپے21پیسے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی10روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں11روپے29پیسے کمی کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت191روپے2پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت164روپے64پیسے مقرر ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے ہوگا۔